واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کےلیے درخواست دائر

(ن) لیگ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کےلیے درخواست دائر کردی۔
مسلم لیگ (ن) کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واوڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹی فکیشن روکا جائے اور ان کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کےلیے مقرر کی جائے۔
