ورلڈکپ میں بھارت کو دھچکا، ان فارم بیٹر کو ڈینگی ہو گیا

کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے لیکن بھارت نے اپنا پہلا میچ 8اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے ۔اطلاعات ہیں کہ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلاہو گئے ہیں۔ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
