ورلڈ کپ ،گرین شرٹس کا مقابلہ آج نیدر لینڈ سے ہوگا

بھارت میں جاری کرکٹ ورڈ کپ میں گرین شرٹس کا مقابلہ آج نیدر لینڈ سے ہوگا۔میگاایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز نسبتاً آسان حریف کیخلاف ہوگا۔پاکستانی ٹیم میں 6بیٹر،2آل راؤنڈر اور 3فاسٹ بولرز کی شمولیت کاامکان ہے۔حیدر آباد دکن میں نیدر لینڈ کیخلاف اپنے پہلے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیار یاں مکمل ہو گئیں ہیں۔ایونٹ کاشاندارآغاز کرنے کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور 2وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہے۔

میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون میں اما م الحق کیساتھ اننگز فخرزمان شروع کریں گے یا عبداللہ شفیق اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

پلیئنگ الیون میں شامل دیگر بیٹرز میں بابراعظم،محمد رضوان،سعود شکیل،افتخاراحمد شامل  ہوں گےجبکہ اسپین کا شعبہ شاداب خان اور محمد نواز سنبھالیں گے اور پیس اٹیک شاہین آفریدی،حارث رؤف اورحسن علی پرمشتمل ہوگا۔

 پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Back to top button