ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے،بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کریں۔انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنایا تھا اب یہی میچز بھی جتوائیں گے۔بھارت کے ساتھ میچ میں کوئی دباؤ نہیں کنڈیشنز کے بارے میں سابق کرکٹرز سے معلومات حاصل کررہا ہوں۔لڑکوں نے بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔

بابراعظم کامزید کہنا تھاکہ ورلڈ کپ میں اعزاز کی بات ہے کہ بطور کپتان ٹیم کو لیڈ کررہاہوں۔ایشیا کپ کے میچز ٹیم اچھا نہیں کھیل سکی ۔ورلڈکپ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔نسیم شاہ شاہین آفریدی جیسی باؤلنگ کرتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا تھاکہ ورلڈ کپ سکواڈ کو چیف سلیکٹر انضمام الحق ،کوچ مکی آرتھر کی کی مشاورت سے منتخب کیاگیا ہے۔صرف بھارت کے ساتھ میچ پر فوکس نہیں تمام میچوں کو جیتنا ہے ۔

بابراعظم کاکہنا تھاکہ ویزے آ چکے ہیں کل بھارت ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے جارہے ہیں۔

Back to top button