وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے دیا

 وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے دیے گئے شوکاز نوٹس کے جواب میں ایک سال کی مہلت مانگ لی۔

 پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا عمران خان نے آج جواب جمع کرادیا۔

وزیراعظم نے کرونا وائرس کی وبا کو انتخابات میں تاخیر کا بڑا سبب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ایک سال کی مہلت مانگ لی اور الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وبا اور این سی او سی کی ہدایات کے مدنظر انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے جاسکے، این سی اوسی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Back to top button