ترین گروپ اور وزیر اعظم کی ملاقات طے پا گئی

وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی ملاقات طے پاگئی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو جہانگیر ترین کے خلاف کیسز پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں خود ملاقات میں شریک نہیں ہوں گا، میرا ہم خیال گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔
واضح رہے چینی اسکینڈل میں نامزد جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کے بعد ان کے ہم خیال گروپ سامنے آیا جس میں 33 رکن قومی اسمبلی وپنجاب اسمبلی شامل ہیں جو جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کرچکے ہیں اور کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے 33 ارکان اسمبلی جن میں 11 ایم این ایز اور 22 ایم پی ایز شامل ہوں گے۔ ایم این اےراجہ ریاض، وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین انور، جاوید وڑائچ، غلام لالی، ایم این اے فیض الحسن شاہ، صاحبزادہ امیر سلطان بھی وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہونگے۔
پنجاب کے صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ایم پی اے خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلاول وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، عمر تنویر بٹ، امین چوہدری، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، قاسم لنگھا، سعید اکبر نوانی اور سلمان نعیم بھی جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی نمائندگی کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی تھی۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی، ہم اپنا مؤقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button