وزیراعظم کی چارسدہ آمد،اسفندیارولی کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کی

وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمراہ چارسدہ آمد،اےاین پی کے سربراہ اسفندیارولی کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کی۔

اسفند یار ولی خان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم کی ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات،مرحومہ کیلئے فاتحہ اور بلندی درجات کی دعا کی گی۔

 وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف،وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور،سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔

Back to top button