وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اتحادیوں اور ایم کیو ایم رہنمائوں سے اہم ملاقاتوں کے لیے وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ پر شہباز شریف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے میں (ن) لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کریں گے۔
اس کےعلاوہ شہباز شریف پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
