کرونا کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ، 435 نئے کیس رپورٹ

پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر کرونا کی وبا سر اٹھانے لگی ہے، 435 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
این ایچ آئی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں کرونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وبا سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
