CCPOلاہورغلام محمد ڈوگر، وفاقی حکومت کے حکم پر معطل

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔
whatsapp image 2022 11 05 at 9.35.26 pm 1667668686

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور گزشتہ روز گورنر ہاؤس کو سیکورٹی دینے میں مکمل ناکام رہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو معطل کیے جانے پر بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔

Back to top button