وفاقی کابینہ کا اجلاس: عمر ایوب کو بجلی کے بلوں پر سخت سوالات کا سامنا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بلوں کے معاملے پر وزراء نے وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے سخت سوالات کیے۔وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔ذرائع کےمطابق کابینہ نے 4 مارچ کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی اور اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لیے گریڈ ایک تا 15 کی ملازمتوں کا کوٹہ 100 فیصد کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع نے بتایا کابینہ نےبھارت سے کیڑے مار ادویات درآمد کی اجازت نہ دیتے ہوئے معاملے کو مؤخر کردیا جب کہ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ کے دوران وفاقی وزراء نے وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب سے سخت سوالات کیے۔وفاقی وزراءنے کہا کہ بجلی بلوں سے متعلق پالیسی سے مطمئن نہیں،کوئی واضح پالیسی ہونی چاہئے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں عوامی مفاد سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی جس دوران وزیراعظم نے عوامی مفاد سے متعلق امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
