ویسٹ انڈیز کو شکست ،پاکستان نے گلوبل اوور40کرکٹ کپ جیت لیا

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 152رنز سے شکست دے کر گلوبل اوور 40کرکٹ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔نیشنل بینک کرکٹ سیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ امجد علی کی گری وہ 28رنز بنا سکے۔کپتان عبدالزاق طبیعت خراب ہونےکی وجہ سےاننگز چھوڑ کر پویلین چلے گئے ۔پھرمصباح ا لحق اور حسن رضا نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 173رنز بنائے۔

مصباح الحق نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 93 گیندوں پر 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔حسن رضا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، دوبارہ بیٹنگ کے لیے آنے والے عبدالرزاق 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تصور عباس نے دھواں دار  اننگز کھیلی اور 21 گیندوں پر 58 رنز  بنا کر  پاکستان کا اسکور 300 رنز تک پہنچادیا۔پاکستان نے مقررہ 45 اوورز میں 4 وکٹوں پر 328 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 39 اوورز  میں 176 رنز بناسکی۔لارنس نے 41 اور  رینڈی تھامس 37 رنز  بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان کے لیفٹ آرم  اسپنر عبدالقادر نے 6  وکٹیں حاصل کیں، اُنہوں نے ایونٹ میں 28 وکٹیں حاصل کرکے بیسٹ بولر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

Back to top button