ٹرمپ نے کیس کی سماعت کرنیوالے جج کی ہی توہین کردی

سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنا مقدمہ سننے والے جج کی ہی توہین کردی ۔نیویارک کے ایک جج نے گزشتہ ہفتے سول فراڈ کے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بیٹوں کو دھوکہ دہی میں ملوث قرار دیاتھا ۔
نیویارک کی عدالت میں اپنے خلاف سول فراڈ مقدمے کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے ٹرمپ کاکہنا تھاکہ ہماری ایک کمپنی ہے ہم نے ایک عظیم کمپنی بنائی ہے۔ہماری کمپنی کے پاس دنیا کی بڑی جائیدادیں ہیں اور اب مجھے ایک نامعقول جج کے پاس جانا ہے میرے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کیخلاف سول فراڈ کامقدمہ دائر ہے۔ان پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں اور بیمہ کنندگان کودھوکہ دینےکا بھی الزام ہے۔
نیویارک اٹارنی جنرل نے عدالت سے ٹرمپ پرکم از کم 50ملین ڈالر جرمانہ کرنےاور انکے بیٹے کے نیویارک میں کاروبار پرمستقل پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔
