انگلینڈکے سکولوں میں موبائل کے استعمال پرپابندی عائد

انگلینڈ کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ تمام سکولوں میں طالبعلموں کےموبائل فون استعمال کرنے پرپابندی ہوگی ۔وقفے کے دوران بھی طلبا موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔پابندی مقصد طلبا کے برتاؤکو بہتربنانا ہے۔

انگلینڈ کی وزارت تعلیم کےمطابق نئی ہدایات کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ طلبا سکول میں تعلیم پردھیان دیں اور اس کامقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالبعلموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے اس پابندی سے سکولوں میں طلبا پرمحنت کرنیوالے اساتذہ کی بھی مدد ہوسکے گی ۔انگلینڈ سے قبل فرانس،اٹلی اورپرتگال بھی سکولوں میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پرپابندی لگا چکےہیں۔

Back to top button