بنگلہ دیش میں ڈینگی بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز

بنگلہ دیش میں ڈینگی بے قابوہوگیا،رواں سال ہلاکتوں کی تعداد1ہزارسےتجاوزکر گئی۔

بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کےجاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ڈینگی کیسززکی تعداد 2لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ابتک ایک ہزار 6افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رواں سال ڈینگی سے ہونیوالی اموات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں،ملک میں وائرس کی موجودہ صورتحال  کے بعد ہنگامی صورتحال کی تیاری نہیں تھی جس کی وجہ سے ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرچکاہے۔

 برطانوی میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش میں غیرمعمولی مون سون،برساتی پانی،گندگی ،مچھروں کی بہتات اور ڈینگی کی سب سے بڑی وجہ بنا ہے ۔حکام ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث بھی پریشانی کاشکار ہیں۔

Back to top button