بجلی کی قیمت میں 3 روہے 28 پیسے اضافہ

نگران حکومت نے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کر دیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کر دی ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا گیا ہے۔
جس کے مطابق بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
