ٹک ٹاکر حریم شاہ کو شوہر سمیت ترک میں گرفتار کر لیا گیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو شوہر سمیت ترک میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے حریم شاہ کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرنے کے بعد اس جوڑے کو ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ہے اور ابھی ترکی میں تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کو ترکی سے مسقط جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے رواں سال کے آغاز میں 28 جنوری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کو کہا تھا۔

ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس ویڈیو میں اُنہیں برطانوی پاؤنڈز کے ڈھیروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ پہلی بار پاکستان سے لندن اتنی بھاری نقد رقم لے کر گئی ہیں۔

Back to top button