ٹک ٹاک گرلز حریم اور صندل کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

بالآخر سوشل میڈیا پر چھائی رہنے والی متنازعہ ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔ 28 سالہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ولد سید ضرار حسین شاہ ہے اور وہ 28 دسمبر 1991 کو پیدا ہوئیں۔
23 سالہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ولد حضرت علی ہے جن کی تاریخ پیدائش 5 ستمبر 1996 ہے۔ حریم شاہ کا تعلق مانسہرہ اوگی کے گاؤں نوابشاہ شیرگڑھ سے ہے جبکہ صندل خٹک کا تعلق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں نری پنوس سے ہے۔ دونوں بہترین دوست ہیں اور ان کی حرکتوں سے لگتا تو یہی ہے کہ دونوں مادر پدر آزاد ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔
ٹک ٹاک گرلز کی مقبولیت کا سلسلہ وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ سیلفیوں سے شروع ہوا۔ سب سے پہلے حریم شاہ نے عمران خان کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اپنی سیلفی شیئر کی تو سوشل میڈیا پر جیسے آگ لگ گئی ۔اس کے بعد ایک سے بڑھ کر ایک معروف بزنس ٹائیکون اور عمران خان کے قریبی دوست شاہ محمود، جہانگیر ترین اور علیم خان کے ساتھ ان کی سلیفیوں نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا طوفان بپا کر دیا۔ دونوں سٹارز کی ہر آنے والی ویڈیو پہلے سے زیادہ بڑھ کر ہوتی اور اس میں ہر مرتبہ نئی حکومتی شخصیت ہوتی ہے۔
ٹک ٹاک گرلز کی مقبولیت کا دوسرا مرحلہ بدنام صحافی اور ساکھ کے بحران کا شکار اینکرپرسن مبشر لقمان کے جہاز میں بنائی گئی ویڈیوز نے ایک تنازعہ کھڑا کر دیا، ٹک ٹاک گرلز نے مبشر لقمان کے جہاز کی ایک ایک چیز کھنگال ڈالی جس کا مبشر لقمان نے برا منایا اور دونوں لڑکیوں کے خلاف پولیس کو شکایت کردی عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
جوابا ٹک ٹاک گرلز نے مختلف ویڈیوز میں مبشر لقمان کا مذاق اڑایا اور یہ دھمکی دی گئی کہ ہم تمہاری ویڈیوز مارکیٹ کر دیں گیں جس کے بعد مبشر لقمان نے خاموشی اختیار کرلی۔
بعد ازاں ٹک ٹاک گرلز نے پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس پر چوہان ششدر رہ گئے ، ویڈیو میں ٹک ٹاک گرلز نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ وہ ایک گھر سے ننگے پاؤں واپس کیوں دوڑے تھے؟ جس کی چوہان نے کوئی نفی نہ کی بلکہ کہا وہ فوتگی پر گئے تھے۔ اس ویڈیو میں دونوں لڑکیاں چوہان کے ساتھ مذاق کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اسکے بعد رحیم شاہ نے جو ویڈیو لانچ کی اس نے تو پاکستان بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ وزارت خارجہ میں تن تنہا لہراتے ہوئے دیکھی جا سکتی تھیں ، ویڈیو میں حریم شاہ نے وزیراعظم کے میٹنگ روم کے دروازے کو زور دار ٹانگ مارتے ہوئے کھولا اور پھر عمران خان کی کرسی پر براجمان ہوگئیں ، اس کے بعد وہ دفتر خارجہ کے مختلف دفاتر میں چکر لگاتی دیکھی گئیں ، ویڈیو کو دیکھ کر شائقین سمیت ہر پاکستانی نے انگلیوں کو دانتوں میں دبا لیا کہ اس لڑکی کی وزیراعظم کی کرسی تک رسائی آخر کیسے ممکن ہوئی ؟
اس سے اگلے روز کی ویڈیو میں حریم شاہ صبح سویرے پارلیمنٹ لاجز کی بلڈنگ سے اپنا سفری بیگ گھسیٹ کر باہر نکلتی دکھائی دیتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہوں نے رات اس بلڈنگ میں گزاری۔
پاکستان میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد حریم شاہ دبئی میں ایک شاپنگ مال پہنچیں تو وہاں پاکستانیوں نے ان کا برا ہی حال کیا اور اسے جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔
ان کی تازہ ترین ویڈیو میں پھنسنے والا بکرا شیخ رشید تھے۔ جی ہاں شیخ رشید کی حریم شاہ سے پیار بھری گفتگو اور پھر کال منقطع کرنے کی تفصیلی وجہ نے ساری کہانی کھول کر رکھ دی۔ یا یوں کہیئے کہ اب ٹک ٹاک کے حمام میں سب ہی ننگے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد حریم نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس وزیراعظم سے لے کر پی ٹی آئی کی بڑی سے بڑی شخصیات کی ویڈیوز موجود ہیں جوکہ وہ کسی بھی وقت شیئر کر سکتی ہیں۔ لیکن اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اب بہت ہو گیا اور اگلی وائرل ہونے والی ویڈیو حریم شاہ کی اپنی ہوگی۔
