پانی کی آمد بڑھنے کے بعد صوبوں کے حصے میں اضافہ کر دیا گیا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 24 فیصد بڑھ گئی ہے اور پانی کی کمی 32 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد رہ گئی ہے۔
ارسا کے مطابق پانی کی آمد بڑھنے کے بعد صوبوں کے حصے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے حصے میں ا18 ہزار کیوسک اور سندھ کے حصے میں 35 ہزار کیوسک کا اضافہ کردیاگیا ہے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارسا کے اجلاس میں پانی کی تازہ صورت حال دیکھتے ہوئے صوبوں کے حصے بڑھائے گئے۔
