پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
علیم ڈار جنہیں دنیا کےسب سے زیادہ قابل احترام اور قابل تعریف کرکٹ امپائرز میں سےایک سمجھا جاتاہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے 25-2024 کےسیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔
علیم ڈار کاشاندار اور باوقار کریئر ایک چوتھائی صدی پرمحیط ہے،میدان میں اور میدان کےباہر ایک حقیقی جنٹلمین کےطور پر دیکھے جانےوالے علیم آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2011-2009) کےلیے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کےتین بار فاتح بھی ہیں۔
56 سالہ علیم نے 1986 سے 1998 کےدرمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز کھیلے۔انہوں نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کےدوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغازکیا، 2003 سے 2023 تک انہوں نےامپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں،جہاں انہوں نےاپنی انتظامی مہارت،کھیل کےحالات کی سمجھ بوجھ،پرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی کےلیے عالمگیر شہرت حاصل کی۔
وہ ان دنوں پی سی بی کےایلیٹ پینل کاحصہ ہیں اور آئی سی سی کےبین الاقوامی پینل کےچار پاکستانی امپائرز میں سےایک ہیں جس کی وجہ سےوہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کےاہل ہیں۔
پاکستانی امپائر علیم ڈار نےاب تک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی 20انٹرنیشل،5 ویمنزٹی 20 انٹرنیشنل،181 فرسٹ کلاس میچز اور 282 لسٹ اےمیچز میں امپائرنگ کی ہے۔
علیم ڈار کاریٹائر ہونے کےاپنے فیصلے پرکہنا ہےکہ تقریباً 25 سال سےامپائرنگ میری زندگی رہی ہےاور میں نے اس نسل کےعظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل چند انتہائی یادگار میچوں میں امپائرنگ کرنےکا اعزاز حاصل کیاہے۔ان کاکہنا تھاکہ اپنے پورے کریئر میں کھیلوں کےاعلیٰ معیار کو برقرار رکھنےکی کوشش کی ہےاور دنیا کے چند بہترین میچ آفیشلز کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے،تاہم تمام عظیم سفر بالآخر اختتام کوپہنچتے ہیں اور اب وقت آگیاہے کہ میں اپنےسماجی اور چیریٹی کاموں پر پوری توجہ مرکوزکروں۔انہوں نےکہاکہ میرا اسپتال پروجیکٹ اور دیگر اقدامات میرےدل کے بہت قریب ہیں اور انہیں میری پوری لگن اور توجہ کی ضرورت ہے۔
علیم ڈار کاکہنا ہےکہ اپنےساتھیوں کی غیر متزلزل حمایت کےساتھ امپائرنگ میں تقریباً وہ سب کچھ حاصل کرنےکے بعد جس کی میں نےخواہش کی تھی، میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ ایک طرف ہوجانا اور ابھرتے ہوئے امپائرز کو ابھرنے اور چمکنے دینے کا یہ صحیح وقت ہے۔انہوں نےکہا کہ مجھےامید ہےکہ انہیں بھی کرکٹ کےعظیم کھیل پر اپنی شناخت بنانےاور فخر کےساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کےایسے ہی مواقع ملیں گے,میں اس سیزن میں امپائرنگ کرتارہوں گا جو میرا آخری سیزن ہوگا۔
علیم ڈار کاکہنا تھاکہ میچ آفیشلز کی اگلی نسل کی رہنمائی اور معاونت کےلیے پرعزم ہوں اورمیں اس عظیم شعبے میں کریئر بنانےوالوں کی رہنمائی کےلیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔
ورلڈ یوتھ باکسنگ،پاکستان کےعثمان وزیرنےبھارتی حریف کوہرادیا
