پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر

پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کراچائیونگ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہے کیونکہ اس پر مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اور اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اسے تیزی سے آگے بڑھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تھائی لینڈ کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اکنامک کونسلر محترمہ کامولوان سری پوسل اور تھائی کونسلر کھیماتھ آرچاواتھامرونگ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

چاکریڈ کراچائیونگ نے کہا کہ تھائی ایئر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے جس سے تجارت بہتر ہوگی، بہت سے پاکستانی سیاحت کیلئے تھائی لینڈ کا دورہ کرتے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے بھی کردار ادا کریں۔

Back to top button