پاکستان میں انسانی ترقی کی درجہ بندی میں بہتری

اقوام متحدہ نے پاکستان میں انسانی ترقی کے اعشاریوں میں بہتری کی نوید سنائی ہے، عالمی ادارے کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 161ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال پاکستان 191ویں نمبر پر موجود تھا، گزشتہ برس اس فہرست میں 0.540 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان 164 ویں نمبر پر تھا تاہم رواں برس پاکستان اپنا 2013 سے 2021 کے دوران والا 161 واں نمبر واپس لینے میں کامیاب رہا۔ خیال رہے کہ اس فہرست کی تیاری کے لیے صحت، تعلیم اور آمدنی کے انڈیکس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا سرفہرست ہے جس کا فہرست میں عالمی نمبر 73 واں ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا کے بعد بنگلادیش (129) اور بھارت (132) کا نمبر آتا ہے۔ افغانستان اس فہرست میں 180 ویں نمبر پر ہے جب کہ نیپال 143 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔ آخری نمبر یعنی 191 پر جنوبی سوڈان ہے۔

Back to top button