پاکستان میں کوروناکی نئی قسم کے 4کیس رپورٹ

دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم جے این 1 کے4 کیسز پاکستان میں بھی سامنے آگئے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں تاہم وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے ہیں۔صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، انٹرنیشنل ائیر پورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔
نگران وزیر صحت کے مطابق سردیوں میں کورونا یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
