روزانہ کتنی چینی استعمال کرناضروری ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہناہے کہ خواتین کو دن بھر میں 25 گرام (6 چائے کے چمچ) جبکہ مردوں کو 36 گرام (9 چائے کے چمچ) سے زیادہ چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

بیشتر افراد چینی کی بہت زیادہ مقدار کو غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بنالیتے ہیں، جیسے ایک سافٹ ڈرنک میں 10 چائے کے چمچ چینی ہوتی ہے۔

چینی کے بہت زیادہ استعمال سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کو آپ نیچے جان سکتے ہیں۔

سافٹ ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور روزانہ محض ایک سافٹ ڈرنک کو پینے سے بھی جسمانی وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

جسمانی وزن میں اضافے سے مختلف امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی کے بہت زیادہ استعمال سے امراض قلب سے موت کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

 

Back to top button