پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے آخری رکن چل بسے

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے ہیں، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیلے، رائٹ ہینڈ بیٹسمین گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل تھے
وقار حسن پاکستان کی سب سے پہلی ٹیسٹ ٹیم میں شامل تھے، وقار حسن کے صاحبزادے ابرار حسن نے بتایا کہ والد طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔
وقار حسن پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے آخری کرکٹر تھے جو حیات تھے مگر اب پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا کوئی رکن بھی حیات نہیں رہا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین وقار حسن نے 21 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 1071 رنز بنائے، انہوں نے 1955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں لاہور میں 189 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
پی سی بی نے پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر آج صبح 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔
پی سی بی نے پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر آج صبح 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ https://t.co/5JH55izC2L
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 10, 2020
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سابق کرکٹر وقار حسن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
