پاک بحریہ کاشمالی بحیرہ عرب میں فائرپاورکاکامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ نےمشق سی سپارک2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا ، پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والےFM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔
