پاک نیوزی لینڈ میچ کو بارش سے بچانے کیلئے خصوصی نظام تیار

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ جوکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے خصوصی نظام تیار کیا گیا ہے۔

چناسوامی سٹیڈیم کے سٹاف کے مطابق گراؤنڈ میں نصب ’سب ایئر سسٹم‘ میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا، بارش شروع ہوتے ہی سب ایئر سسٹم خود بخود اسٹارٹ ہو جائے گا اور بارش رُکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائے گا۔

گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق اس سسٹم کے تحت پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں، چناسوامی اسٹیڈیم میں سب ایئر سسٹم 2016ء میں نصب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل میچ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

Back to top button