پاک چائنا دوستی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ پاک چائنا دوستی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہے۔
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں پر مشتمل تیسرے پاک چائنا مشترکہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ چائنا کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پاک چائنا دوستی کے حوالے سے قومی سطح پر اتفاق پایا جاتا ہے۔سی پیک باہمی تعلقات اور اعتماد کا اقتصادی طور پر عملی نمونہ ہے۔کشمیر کے معاملے پر چائنا نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ، ہم شکر گذار ہیں۔
مولانافضل الرحمان کاکہنا تھاکہ تائیوان کے مسئلے پر بھی پاکستان نے چائنا کی غیر مشروط حمایت کی تھی،پاکستان اس خطے میں بقائے باہمی امن تنازعات کے منصفانہ حل پر یقین رکھتا ہے، جے یو آئی اور سی بی سی پارٹی میں باہمی دوستی پائی جاتی جو دونوں ملکوں کی عوام کے لئے بہتری کی کاوش ہے۔
