پرویز خٹک نے مراد سعید، PTI کو پاکستان کا مجرم قرار دیدیا

PTIP کے چیئرمین پرویز خٹک نے سابق وزیر مراد سعید کو پاکستان کا اصل مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا، مگر اُس نے کیا کچھ بھی نہیں۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم ملک میں امن اور بیرونی قرضوں سے نجات چاہتے ہیں، ہم 30 سال سے قرض لیے جا رہے ہیں، اب تو ہمیں جاگنا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی اور موٹر ویے منصوبے میں نے شروع کیے، یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے۔

Back to top button