پرویز مشرف کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ منتخب وزیرِاعظم کے ساتھ جو ہوا اس سے قوم نے کیا سیکھا، سب کو پتہ ہے،عوام کو پتہ چل گیا، ڈکٹیٹر شپ سے کیا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنا، قیمتیں کنٹرول کرنا صوبے کا کام ہے، پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر بھی تحریک انصاف کے پاس رہے، یہ تمام ملبا شہباز شریف پر ڈال کر چلے جاتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی، ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں، یوتھ کے پاس ڈائریکشن نہیں، سکالرشپ دینی چاہئے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں کی طرف سے ہنر سیکھانا چاہئے، نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے اور مالی وسائل دیئے جائیں، دنیا آئی ٹی کی طرف چل پڑی اس طرف نوجوانوں کو لانا چاہئے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہوگئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا، خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔

Back to top button