پشاور پاسپورٹ آفس میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کیے جانے کا انکشاف

پشاور پاسپورٹ آفس میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھاری رقوم لے کر پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر بے شمار جعلی پاسپورٹ جاری کیے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون سمیت 5 اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب عام افراد کے شناختی کارڈ کا ڈیٹا استعمال کرنے پر ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
