پنجاب میں نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 168 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 415 جبکہ لاہور میں 65 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رواں برس اب تک 30 ہزار 973 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 6 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

Back to top button