پنجاب میں 214 ٹی ایل پی کارکنان فورتھ شیڈول میں شامل

حکومت پنجاب نے میٹینینس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت تحریک لبیک کے 700 کے قریب کارکنوں کو 6 ڈویژنز میں رہا کردیا جب کہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں زیر حراست 1500 کارکنوں کی رہائی پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے سیکشن 7، قتل اور دیگر گھناؤنے الزامات کے تحت ایف آئی آر میں نامزد ہونے والے تمام افراد کو رہا نہیں کیا جائے گا کیوں کہ انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش ہونا ہوگا۔ حکومت پنجاب نے وفاق کی جانب سے ملنے والے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے 214 ٹی ایل پی کارکنان کو فورتھ شیڈول کے تحت رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارکن چند عرصہ جیلوں میں رہیں گے کیوں کہ انہیں رہائی کے علاوہ فورتھ شیڈول سے نام نکالے جانے کےلیے عدالتوں میں پیش ہونا ہوگا۔ ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘ان افراد کے پاس عدالت میں درخواست دینے کے لیے ایک ماہ کا وقت ہے اور اس کے بعد پنجاب حکومت کو اختیار ہے کہ وہ تین ماہ کے عرصے میں کوئی حتمی فیصلہ کرے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button