پنڈی ٹیسٹ میں ضرورت پڑی تو ٹیم میں تبدیلی کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورت حال سے فائٹ کیا لیکن پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے۔
یاد رہے پاکستان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ اب دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کےلیے راولپنڈی پہنچ چکی ہے جہاں وہ 4 فروری سے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز ہارنے کے بعد جو باتیں ہوئیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ٹی 20 سیریز سے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو ڈراپ کیے جانے پر مصباح نے کہا کہ محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بطور کوچ کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button