پیپلزپارٹی کو جواب دینا ہوگا کہ کس نے بددیانتی کی

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران آصف زرداری کی تقریر لیک کیسے ہو گئی؟ پیپلزپارٹی کو جواب دینا ہوگا کہ کس نے بددیانتی کی؟
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی اسی بات پر زیادہ ناراض ہوئے اور وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دونوں طرف سے غلط باتیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کے رویئے کو غیر جمہوری قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب ہوگئے تو اسے کیسے روکیں گے؟ ڈیڈلاک پیپلز پارٹی کا پیدا کردہ نہیں،کوشش کریں گے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مثبت جواب لے کر آئیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26 مارچ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ پاکستان پیپلز پارٹی کے استعفوں سے مشروط کر دیا ہےجب کہ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف وطن آئیں گے تو استعفے ان ہی کے پاس جمع کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button