پی سی بی کا دھانی کے بیان پر ایکشن لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے بیان پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کے لئے سلیکٹ نہ ہونے پر شاہنواز دھانی نے صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس میں کسی صحافی نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔
اپنے پیغام میں دھانی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے میں پاکستانی باؤلر نہیں ہوں۔
ذرائع کے مطابق شاہنواز دھانی کی جانب سے جاری کردہ بیان پر پی سی بی مینجمنٹ شدید ناراض ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ صحافیوں اور سلیکشن کمیٹی پر بلاوجہ تنقید کرے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نےشاہنواز دھانی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بورڈ کا لیگل ڈیپارٹمنٹ کل فاسٹ باؤلر کے بیان پر بحث کرے گا
