پی ٹی آئی اراکین کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے کے حوالے سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر عدالت لارجر بنچ تشکیل دے۔
