پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی ایک امیدوار کے ساتھ مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں اعجاز احمد کو فون کرنے والے امیدوار چوہدری حفیظ نے اپنا تعارف کروانے کے بعد کہاکہ وہ کسی کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہتا ہے، پارٹی کو کتناچندہ دینا ہوگا؟

 اس پر مبینہ طورپر اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے ملنا ہے تو کم از کم ایک کروڑ دینا ہوگا ، اور ٹکٹ لینا ہے تو آج کل ہی عمران خان سے ملاقات کرلیں، پارٹی کے لیے چندے کی حد لامحدود ہے۔

اعجاز چوہدری نے آڈیو لیک پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز تو میری ہی ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے ہوئے ہیں، بات کو توڑ مروڑ کو جوڑا گیا ہے، جو بات کی اس پر کوئی پریشانی نہیں ۔

Back to top button