پی ٹی آئی والے ضرورت پر آئی ایم ایف کو مائی باپ بنا لیتے ہیں

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہمیت یہی ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا۔

مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے ختم ہوتے وقت پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف پروگرام برباد کیا۔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو بھی آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژ کرنے کو کہا۔ٹریک ریکارڈ یہی ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔9  مئی کے واقعات میں ملوث افراد تفتیش کے دوران ثبوت فراہم کر رہے ہیں، کس ملزم کا مقدمہ کس جرم کی بنیاد پر کہاں چلایا جائے، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔

Back to top button