پی ٹی وی شو چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا

سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان سے تلخ کلامی کے معاملے کے بعد شو چھوڑنے کے حوالے سے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ انہیں شو چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پی ٹی وی پر شو کے دوران جب ایسی صورتحال پیدا ہوگئی تو مجھے میری بہن کا میسج آیا تھا ۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب اختر نے اس معاملے پر کہا تھا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کیا۔

Back to top button