چیئرمین پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی، 5 اگست کو ہونےوالا احتجاج ماضی کے احتجاجی مظاہروں سے مختلف نوعیت کا ہوگا، تاہم اس کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا ایک مخصوص ایجنڈا تھا، تاہم اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہےکہ 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔5 اگست وہ دن ہے جب 2023 میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے تین سال قید کی سزا سنائے جانے کےبعد گرفتار کیاگیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مسلسل قید کی مذمت کی ہے۔پارٹی نے مختلف مقدمات میں عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے،تاہم اب تک اپیلوں پر فیصلے سامنے نہیں آئے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور اپوزیشن اتحاد مشترکہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، 5 اگست کو ہونےوالا احتجاج ماضی کے احتجاجی مظاہروں سے مختلف نوعیت کا ہوگا، تاہم اس کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔
40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسہ،PPP کیلئے کڑا امتحان؟
ان کاکہنا ہےکہ احتجاجی ریلیوں کا مقصد اپنے سیاسی مؤقف کو عوام کے سامنے رکھنا اور عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرناہے۔ تاہم احتجاج کی نوعیت،مقامات اور شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات پارٹی کی جانب سےبعد میں جاری کی جائیں گی۔
