چار افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان کے ساحلی علاقےگڈانی کے سمندر میں4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈوبنے والے دو افرادکو بچا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ افراد مچھلی کا شکار کرنےکے لیےکراچی سےگڈانی کے پھوکاڑہ بیچ آئے ہوئے تھےکہ سمندر میں طغیانی کے باعث ڈوب گئے۔

 ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے ڈوبنے والے چاروں افرادکی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں حق ہونے والے افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Back to top button