‘چمکیلی’ پر مردوں کی تضحیک کا الزام

پاکستانی گلوکار ابرار الحق ’بلو کے گھر‘ جاتے جاتے ’چمکیلی‘ کی طرف چلے گئے جس پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں۔ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے ’چمکیلی‘ کے خلاف لاہور کی ایک سول عدالت میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے گانے ’چمکیلی‘ کی میوزک ویڈیو میں مردوں اور عورتوں کی تضحیک کی ہے۔ ایڈووکیٹ رانا عدنان اصغر نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ گلوکار نے اپنے گانے میں مردوں اور خواتین دونوں کی تضحیک کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے ساتھ اس پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔ سول جج ضیا الرحمٰن نے مقدمے کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئےابرارالحق اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
حکام نے بتایا کہ وسط ایشیائی ملک قازقستان میں ٹیک آف کے فورا بعد طیارہ حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب نور سلطان نذر بائی نے ٹیک آف کیا اور کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا گیا ، جس سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ، طیارہ طلوع آفتاب اور دھند سے پہلے لینڈ کر گیا۔ حادثہ اس وقت اس علاقے میں ہوا تھا ، لیکن حکام نے ابھی تک حادثے کی ممکنہ وجہ کا پتہ نہیں لگایا اور ایوی ایشن کمیشن نے کہا کہ اس نے تمام فوکر طیاروں کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ دریں اثنا ، قازقستان کے صدر قاسم-جومارٹ ٹوکائیف نے ٹویٹ کر کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ اور انہیں اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button