چودھری برادران کا اختلافات دور کرنے کیلئے آخری ملاقات کا فیصلہ

چودھری برادران نے سیاسی اختلافات پر حتمی فیصلوں کے لئے آخری ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہی اور چودھری وجاہت حسین جلد ملاقات کریں گے، چودھری خاندان کے تینوں بڑے مسلم لیگ ق کے آئندہ مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ ق کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری سالک حسین کے شہباز حکومت کی حمایت کی وجہ سے مسلم لیگ ق کی قیادت اختلافات کا شکار ہے۔
چودھری پرویزالہی ،چوہدری مونس الہی اور حسین الہٰی سیاسی الائنمنٹ تحریک انصاف کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے حسین الہی بھی شہباز حکومت کی حمایت کے معاملے چودھری شجاعت اورسالک حسین کے فیصلے کے مخالف ہیں، حسین الہی مستقبل کی سیاست میں ایم این اے مونس الہی کے ساتھ ملکر فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔
