چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالے پہلے پانڈا کی دو برس بعد جنس تبدیل

نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پہلے پانڈا کی جنس دو برس بعد اچانک ’مادہ‘ میں تبدیل ہوگئی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوقامت پانڈا کے اچانک نر سے مادہ بننے کا حیران کن واقعہ نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق پانڈا کا طبی معائنہ جاری تھا۔
رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پانڈا کے نر سے مادہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’فین ژنگ (پانڈا) نے ہمیں حیرت زدہ کردیا،حکام نے کہا کہ پانڈا کی جنس ہمارے لیے بس ایک حقیقت ہے جسے ہم نے معائنے کے دوران اینستھیزیا کے تحت چیک کیا تاکہ یقین حاصل کرسکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے میڈیا کو بتایا کہ پانڈا کا پیدائش کے فوراً بعد طبی معائنہ کیا گیا تھا لیکن اس وقت اینستھیزیا دے کر چیک نہیں کیا جاسکتا تھا، کیوں کہ ہمیں پانڈا کے ’نر‘ ہونے میں ہوئی شبہ نہیں تھا۔
