چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ، عدالت کی جانب سے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نیب کے کام میں‌ مداخلت نہیں‌ کر سکتی ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کا وفاقی وزیر کے خلاف کوئی ذاتی عناد تو نہیں ؟

سپریم کورٹ میں‌ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ اُن کا ذاتی عناد نہیں بلکہ عوامی مفاد کیلئے کیس دائر کیا جبکہ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں خود کہا کہ ان کی توہین نہیں ہوئی ، سپریم کورٹ کیسے کہہ دے کہ توہین عدالت ہوئی ہے؟

Back to top button