ڈالرکی قیمت بڑھنے کے باوجود سونا سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
لاہور ،راولپنڈی،پشاور،سکھر،حیدر آباد،کراچی،کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا1300روپے کمی سے 2لاکھ 45ہزار100روپے کاہوگیا۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1113روپے کی کمی سے 2لاکھ 10ہزار 134روپے کاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
