ڈالر کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے مہنگا،278روپے38پیسے سے بڑھ کر 278
روپے50پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280روپے 50پیسے پر مستحکم رہا ۔
شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 353 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ارکیٹ میں 25 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 55 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,737 جبکہ کم ترین سطح 80,192 پوائنٹس رہی ۔
