ڈراموں میں خواتین کیلئے بہترین کردار مردوں نے لکھے، حنا بیات

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے لیے بہترین کردار زیادہ مرد حضرات نے لکھے۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر ٹی وی پر عورتوں کے بہترین کردار لکھنے والے تین اہم لکھاریوں میں شامل ہیں اور انہوں نے خواتین کے لیے بہترین کردار لکھے۔ میرے خیال میں خلیل الرحمن قمر، سرمد صہبائی اور محمد احمد نے خواتین کے لیے عمدہ کردار لکھے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر کو ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’دو ٹکے کی عورت‘ کا ڈایئلاگ لکھنے اور متعدد انٹرویوز میں خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
