کالعدم تحریک لبیک کا لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان

قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور کے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے پر تحریک لبیک نے لاہور کے مرکزی دھرنے کو بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
قبل ازیں رات گئے ٹی ایل پی نے ملک بھر کے دھرنے ختم کرکے صرف لاہور کا دھرنا جاری رکھنے کا کہا تھا۔دھرنا ختم کرنے کا اعلان کالعدم تنظیم کے رہنما شفیق امینی اور شوریٰ کے دیگر ارکان نے کیا۔ شفیق امینی نے کہا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے وعدہ پورا کیا جب کہ دیگر معاملات میں بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین قران بورڈ پنجاب کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ایک ماہ کے اندر پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان کسی قسم کی ڈیڈ لاک پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہنگاموں کے دوران کچھ مخصوص علاقوں میں پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا لیکن کالدم تحریک لبیک کے قائدین کا کہنا ہے کہ ان عناصر سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین میں املاک کو جلانے والوں کی نشاندہی کرنے پر اتفاق رائے موجود ہے، املاک کو جلانے والوں کی شناخت کرکے بے نقاب کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ کالعدم تحریک لبیک کی قیادت کرے گی۔ ہم نے اس معاہدے میں ثالث کا رول اور گارنٹی بھی دی ہے۔ پارٹی پر پابندی کے حوالے سے ہمیں مکمل میرٹ پر فیصلے کی گارنٹی دی گئی ہے۔ ٹی ایل پی اپنی تمام جنگ آئینی اور قانونی طور پرلڑنا چاہتی ہے۔
دریں اثنا حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اب سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کو جلد ہی رہا کردیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button